یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

جمعرات 14 اگست 2025 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لئے اور یوم آزادی پر سارا دن دنیا بھر سے پاکستان کے عوام کیلئے محبتوں کے پیغامات کا سلسلہ جاری رہا۔ یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یوم آزادی پر قومی ترانے کے سر بکھیر کر محبت کا خصوصی اظہار کیا۔

انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے اپنی ایک خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آ ئے۔ سفیروں کے اس محبت بھرے پیغام کو یورپی یونین کے وفد نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے جاری کیا جو پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی، محبت اور دوستی کا اظہار ہے۔اس منفرد اور دل کو چھو لینے والی ویڈیو کو انکٹ اسٹوڈیو نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ڈائریکشن امان احمد نے دی ہے،یہ صرف موسیقی کی دھن نہیں بلکہ یورپ کا پاکستان کیساتھ محبت کا اظہار بھی ہے۔