Live Updates

پاکستان کو آزاد ی دلوانے ،اسکی حفاظت کرنے والے محسنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں‘ ڈاکٹر محمد علی

جمعرات 14 اگست 2025 17:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے 78ویں جشن آزادی پر1947ء میں ملک کو آزادکرانے والے اور 10مئی 2025ء کو آزادی کی حفاظت کرنے والے محسنوں کو خراج عقید ت پیش کرتے ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر ایڈمن بلاک کے سامنے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام ،فیکلٹیز ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ ،افسران، ملازمین، طلباء و طالبات، فیملیزاور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں وائس چانسلر نے پرچم کشائی کی اورکبوتر آزاد کئے۔اپنے خطاب میںپروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے جس میں ہم عہد کرتے ہیںکہ اپنے ملک ، قوم اور ایمان کے ساتھ کہ جب تک زندہ ہیں اس وطن کی حفاظت کے لئے کسی بھی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے معرکہ حق میں بڑی فتح نصیب کی اور ہم ایک بڑی قوم بن کر سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 10 مئی کے بعد بھرپور قوت سے روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور متحد ہوکر خوشحالی لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے شرف بخشا تو ملک کی حفاظت کے لئے شہادت کو قبول کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شدید بارش اور خراب موسم میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کے جذبات قابل دید ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں پاکستان کی آزادی کے لئے ہر تقریب میں جذبہ حب الوطنی کے ساتھ شرکت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے ٹیکنالوجی اور معاشی ترقی ضروری ہے جو صرف تعلیم سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی ترقی میں جامعات کا کرداراہم ہے جس میں پنجاب یونیورسٹی صف اول کا کردار اداکررہی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات