ًنیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

]اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقادکیا گیا‘شرکاء نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں وزیرِاعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے شرکت کی۔کوآرڈینیٹر نیشنل ای او سی انوار الحق اور بین الاقوامی شراکت داروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر شرکاء نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔