ئ*ایک مضبوط خوشحال پاکستان کیلئے ایتھوپیا پاکستان عوام کیساتھ کھڑا ہے‘ایتھوپین سفیر

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبدللہ کی یوم آزادی پر پاکستان عوام کو مبارکباددی ہے ۔ایتھوپین سفیر نے شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودا بھی لگایا۔

(جاری ہے)

ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایک مضبوط خوشحال پاکستان کیلئے ایتھوپیا پاکستان عوام کیساتھ کھڑا ہے۔16 اگست کو ایتھوپیا سے موسمیاتی تبدیلی کے ماہرین کا وفد پاکستان پہنچے گا۔ایتھوپین وفد کامیاب گرین لیگیسی انیشی ایٹو کے تجربات شیئر کریگا ۔ایتھوپین سفیرنے کہا کہ ایتھوپین ماہرین کا وفد پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کریگا۔