wگوجریوتھ فورم کی جانب سے جشن آزادی پر شجرکاری مہم کا آغاز

ض*مرکزی و صوبائی عہدیداران اور عوامی نمائندوں کی شرکت، شرکاء کے پرجوش خطابات ں*خصوصی دعائیں کی گئیں ، اختتام پر مہمانوں میں کھانے کی تقسیم، اتحاد و خدمت کا عزم

جمعرات 14 اگست 2025 18:20

oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)گوجریوتھ فورم پاکستان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کے موقع پر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا، جس میں مرکزی اور صوبائی عہدیداران سمیت عوامی نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مرکزی چیئرمین چوہدری شہزاد، مرکزی سینئر وائس چیئرمین چوہدری فرحان، چیئرمین سپریم کونسل چوہدری مختار، مرکزی چیئرمین چوہدری طارق محمود ایڈووکیٹ، چیئرمین لاہور چوہدری شیر علی، سینئر وائس چیئرمین پنجاب چوہدری عبدالستار، مرکزی سیکرٹری چوہدری محمد نسیم، مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری طارق، نائب ناظم اعلیٰ چوہدری علی اکبر، چوہدری حاجی محمد بوٹا، چوہدری حماد، چوہدری سلطان احمد اور رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ نے شرکت کی۔

شرکاء نے اپنے خطابات میں جشنِ آزادی کے موقع پر اتحاد، قومی یکجہتی اور شجرکاری کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف ماحول کے تحفظ بلکہ آئندہ نسلوں کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مہمانوں اور شرکاء میں کھانے کی تقسیم کی گئی، جبکہ شجرکاری مہم میں شریک نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔