
سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر شاندار تقریب
جمعرات 14 اگست 2025 18:40
(جاری ہے)
جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی جدوجہد سے بنا ہے اور اس دن کو منانا قومی فریضہ ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے آگاہ کرنے اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سرپرستی میں محکمہ سوشل ویلفیئر ہمت کارڈ، دھی رانی پروگرام، افراد باہم معذوری کے لیے معاون آلات کی فراہمی سمیت کئی فلاحی منصوبے کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈی جی طارق قریشی نے بچوں کی شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مستحکم بنانے کے لیے ہر شہری کو اپنا انفرادی کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے آخر میں شرکا نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔ بعدازاں ڈی جی سوشل ویلفیئر طارق قریشی نے پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر طیبہ وسیم اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محسن شاہ کے ہمراہ جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ طارق قریشی نے کینسر وارڈ اور شعبہ اطفال میں مریضوں اور بچوں سے ملاقات کی اور انہیں یوم آزادی کے موقع پر تحائف بھی پیش کیے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.