غ*خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی یوم آزادی کی تقریب میں خصوصی شرکت

جمعرات 14 اگست 2025 18:50

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء) صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں یوم آزادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی -اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل، پرنسپل، پروفیسر عائشہ ملک، پروفیسر منیزہ اقبال، پروفیسر بلقیس شبیر، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر عارف افتخار، پروفیسر ندیم و دیگر فیکلٹی ممبران کے ساتھ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی -صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی اورصوبائی وزراء صحت نے اس موقع پر جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا-صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ آج پوری قوم جشن آزادی اور معرکہ حق منا رہی ہے،-آزادی رب العزت کی ایک انمول نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہئی-ہم نے پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہی-جشن آزادی کے موقع پر سرحدوں پر فرائض سر انجام دینے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں-خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں-صوبائی وزیر محکمہ صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ 78واں یومِ آزادی، اجداد کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور شکر بجا لانے کا دن ہی-14 اگست تجدید عہد کا دن کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی-عوامی خدمت، قانون کی بالادستی اور معاشی استحکام ہمارا مشن ہی-