پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹائون میں پرچم کشائی کی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)پیپلز سیکرٹیریٹ ماڈل ٹائون میں جشن آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سی ای سی چوہدری محمد اسلم گل،عثمان ملک،فیصل میر،رانا جمیل احمد منج ،شاہدہ جبیں،را شریف،عامر نصیر بٹ،اسلم گڑا،احمد گھمن،حسن گوندل،صداقت شیروانی،طاہر غالب،عمران قدیر،را نسیم،انور انصاری ،غلام سرور کھر،مشرف انور قادری ایڈوکیٹ،رانا ذوالفقار ایڈووکیٹ،انور انصاری،مہر ریاض،لیاقت رحمانی،فرحت یاسمین،ثریا انور انصاری سمیت پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارکنوں نے پاکستان زندہ باد،وزیر اعظم بلاول بھٹوکے نعرے لگائے۔پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے 78ویں یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پرملکی یکجہتی،پاکستان کی ترقی و کامرانی کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔