وہاڑی کے نجی کالج میں یومِ آزادی کے موقع پر محفلِ مشاعرہ کا انعقاد

جمعرات 14 اگست 2025 22:50

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وہاڑی کے نجی کالج میں یومِ آزادی کے موقع پر محفلِ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت معروف شاعر رشید ارشد نے کی۔ ڈائریکٹر وی ٹی آئی محمد فاروق خان مہمانِ خصوصی جبکہ معروف شاعر عبدالعزیز بھٹہ مہمانِ اعزاز تھے۔رفاہ کالج کے پرنسپل رانا عباس خان نے شعرائے کرام، مہمانان اور طلبہ و طالبات کو خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کے لیے اس دور کے مسلمانوں نے بے شمار قربانیاں دیں۔مشاعرے میں رشید ارشد، عبدالعزیز بھٹہ، قطب الدین پٹھان، ڈاکٹر ندیم اکبر ندیم، عمر داز کھرل، رجب بلال ڈاہا، رمضان حیال اور سمیع اللہ پٹھان نے جشنِ آزادی کے حوالے سے اپنا کلام پیش کیا، جس پر حاضرین اور طلبہ و طالبات نے انہیں بھرپور داد دی۔ محفل کے اختتام پر طلبہ، حاضرین اور شعرائے کرام نے جشنِ آزادی کے سلسلے میں ایک پیدل ریلی بھی نکالی۔