ہم نے پاک بھارت تنازعہ اچھے طریقے سے حل کرایا،ٹرمپ

امریکی صدر کا روس اور یوکرین کوپاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

جمعہ 15 اگست 2025 14:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کو پاک بھارت جنگ بندی سے سبق سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن بہت اہم ہوتا ہے، پاکستان اور بھارت کی طرف دیکھیں، دونوں ممالک کے درمیان جنگ میں 6 یا 7 طیارے گرے، دونوں ملک جوہری تنازع کی طرف جانے کے لیے تیار تھے، اس لڑائی میں لاکھوں لوگوں کی جانیں جا سکتی تھیں، ہم نے بہت اچھے طریقے سے یہ تنازع حل کرایا۔