ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی کی سینیٹر سید فیصل سبزواری کو ہلالِ امتیاز ملنے پر مبارکباد

جمعہ 15 اگست 2025 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے سینیٹر سید فیصل سبزواری کو پاکستان کے اعلی سول ایوارڈ ہلالِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی کمیٹی نے کہا کہ سینیٹر فیصل سبزواری نے بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی وفد کے ہمراہ دنیا بھر میں پاکستان کا موقف موثر انداز میں پیش کر کے ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔ ان کی خدمات بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کی عزت، سربلندی اور قومی مفاد میں ایک روشن سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہیں۔ مرکزی کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کے وقار، سلامتی اور ترقی کے لیے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔