امیرجماعت اسلامی کراچی نے لانڈھی ٹائون کی مختلف یوسیز میں مزید 3 پارکوںکا افتتاح کردیا

جمعہ 15 اگست 2025 17:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹائون چئیرمین عبدالجمیل خان ،امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ،وائس چئیرمین محمد عمران،یوسی چئیرمین نادر لودھی کے ہمراہ لانڈھی ٹائون کی مختلف یوسیز میں مزید 3 پارکوں(مصطفی پارک،محمدی پارک اورحبیب پارک) کا افتتاح کردیا۔اس کے علاوہ تعمیر ہونے والی تین نئی سڑکوں کا بھی دورہ کیا.

اس موقع پر منعم ظفر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محدود وسائل و اختیارات کی کمی کے باوجود عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،جماعت اسلامی نے مختصر عرصے میں اپنے 9ٹاونز میں عوام کو ڈیڑھ سو سے زائد پارکوں اور ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیاہے ایسی عوامی خدمت جماعت اسلامی کا ہی خاصہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کو ایک سازش کے تحت کچرے کا ڈھیر بنایا جاچکا ہے لیکن ہم ان اوچھے ہتکھنڈوں سے ڈرنے والے نہیں سندھ حکومت و کے ایم سی اپنے حصے کا کام کرنے اور اختیارات دینے کے لیے تیار نہیں ، اگر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو سندھ حکومت نہیں سنبھال سکتی تو جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کے حوالے کردے ۔

(جاری ہے)

ہم اس بے لگام محکمے کو ٹھیک سے چلا دکھا دیں گے اور کراچی کی عوام کو کچرے کے عذاب سے نجات دلا دیں گے۔ کیونکہ موجودہ صورتحال می بھی ہم اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں کیونکہ سندھ حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دینا چاہتی اور ان کے قابض میئر بھی عوام کے لئے کچھ نہیں کررہے ہیں۔ہم عوام کو پارکوں کا تحفہ دے رہے سڑکیں بنا رہے ہیں تعلیم دے رہے ہیں سیوریج کے نظام کو درست کرنے کے لیے جو ہو سکتا ہے کر رہے ہیں لیکن 17 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اس شہر کو پانی کی ایک بوند نہیں دے سکی.

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے مل کر اس شہر کو تباہ کیا. جماعت اسلامی کے اندر یہ صلاحیت ہے کہ وہ اس شہر کو سنوار سکتی ہی. پانی سیوریج سے لے کر تمام انفراسٹرکچر ا، تعلیم صحت تمام شعبوں میں کراچی کو ماڈل سٹی بنا سکتی ہی. لیکن ہمارے مینڈیٹ پر شب خون مارا کر سسٹم کو بچانے کی کوشش کی جاتی ہے اور یہی سسٹم جس نے اس شہر کے نظام کو تباہ کیا ہی. ہمارے پاس 9 ٹانز ہیں کم وسائل اور محدود اختیارات کے باوجود بڑے پیمانے پر عوامی ریلیف کے کام کر رہے ہیں سہولیات کی فراہمی کے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں