کے ایم سی ورکشاپ میں14روزہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات پرچم کشائی کے بعد اختتام پزیر

جمعہ 15 اگست 2025 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)کے ایم سی ورکشاپ میں کراچی کے بلدیاتی اداروں کی یونینز کے قائدین کی پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی یکم اگست سے جاری تقریبات کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا۔میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ نے سینیئر مزدوررہنماوں اشرف اعوان، حبیب الرحمن، راجہ عاصم شہزاد، اسلم بزنجو، ریحان قاضی، نثار سواتی، جباربلوچ، پھول محمد، اللہ رکھا،محمد نذیر،انور بلوچ ،محمد خالد، فرقان مغل اور دیگر کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور قومی ترانہ پڑھا۔

اس موقع پر سولڈ ویسٹ، صدر ،لیاری،بلدیہ، ماری پورٹاونز اور کے ایم سی ملازمین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کٹنگ کی تقریب بھی ہوئی۔ تقریب کے میزبان سینیئر مزدوررہنما صدر پیپلز یونٹی کے ایم سی و ٹی ایم سیز اشرف اعوان نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کے دوران الائنس رہنماوں سید ذوالفقارشاہ، اشرف اعوان، حبیب الرحمن ،راجہ عاصم شہزاد، اسلم بزنجو،محمد خالد نے کہا کہ معرکہ حق سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا گیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنایا گیا۔ جہاں تمام قومیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔آخر میں ملک کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کیلیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔