ی*بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنا جیالوں کے لیے فخر کی بات ہے، میاں محمد ایوب

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

) لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی سفارتی خدمات پر نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز تمام جیالوں کے لیے فخر کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے دیا گیا یہ اعزاز نہ صرف ملک بلکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے بھی باعثِ اعزاز ہے۔ میاں ایوب کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکہ اور یورپ میں پاکستان کا مقدمہ مؤثر انداز میں پیش کیا۔پیپلز پارٹی رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی، جغرافیائی اور خارجی سرحدوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔