vسینٹر اعجاز چودھری کی خالی نشست پر الیکشن 9 ستمبر کو ہونگے

د* پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پر کاغذات نامزدگی کی تحریری کاروائیاں شروع

جمعہ 15 اگست 2025 22:10

Lاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)سینٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد پنجاب اسمبلی کی خالی جنرل نشست پر انتخابات 9 ستمبر کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے الیکشن کا شیڈیول جاری کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی 19 سے 20 اگست تک جمع کرانے کی تاریخ دی ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی جبکہ تریبیونلز اپیلوں کے فیصلے 28 اگست تک کریں گے۔ کاغذات نامزدگی 30 اگست تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔ انتخابات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوں گی