جو ہرآباد، 26سالہ شخص کو اغوا کرکے تشددکے بعد گولی مارکر قتل کردیا گیا

ہفتہ 16 اگست 2025 18:33

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) جو ہرآباد میں 26سالہ شخص کو اغوا کرکے تشددکے بعد گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ اوکھلی موہلہ کےقریب ڈیرہ کالوبھٹی کےرہائشی 26سالہ شبران عرف کالوبھٹی کو دو سگے بھائیوں سانول،سجاول قوم جھلہ اعوان وغیرہ ساکن چوھا،حال اوکھلی موہلہ نےاغواکرکے اسے شدید تشددکا نشانہ بنایا اوربعدمیں گولی مارکرقتل کردیا۔

(جاری ہے)

نعش ڈھوکڑی روڈچوھا کے بارشی پانی والے نالہ واھن میں پھینک دی گئی۔ واقع کی اطلاع ملتےہیں قائدآبادپولیس مصروف کارروائی رہی اورآخرکارنعش کوبرآمدکرکےتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال قائدآبادمنتقل کردیا،وجہ عنادغیرت کامعاملہ بتائی جاتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :