وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ

ہفتہ 16 اگست 2025 22:45

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریوں اور امدادی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے وزیر اعلیٰ کو شاہراہوں اور پلوں کو ہونیوالے نقصان کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالعلیم خان نے علی امین گنڈاپور سے گفتگومیں کہا کہ ؒ صوبے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ این ایچ اے کے تمام وسائل کے پی کے عوام کیلئے حاضر ہیں۔وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ کے پی کے میں سڑکوں وپلوں کی تعمیر و مرمت پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔