-نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیرِ خارجہ عبداللہ الیحیی سے ٹیلی فونک رابطہ

Uکویتی وزیرِ خارجہ نے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی جانب سے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانی نقصان اور تباہی پر تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا

ہفتہ 16 اگست 2025 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی کویت کے وزیرِ خارجہ عبداللہ الیحیی سے ٹیلی فونک رابطہ ،کویتی وزیرِ خارجہ نے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی جانب سے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانی نقصان اور تباہی پر تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کویتی حکومت اور برادر عوام مشکل وقت میں پاکستانی عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے کویت کی یکجہتی پر اظہارِ تشکر کیا, دونوں راہنماؤں نے رواں ماہ کے آخر میں جدہ میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ملاقات کی اٴْمید ظاہر کی۔