نومبر احتجاج کیس،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی 18ستمبر تک ضمانت منظور

ہفتہ 16 اگست 2025 21:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26نومبر احتجاج کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری کے معاملے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی 18ستمبر تک ضمانت منظور کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو سابق وزیر اعظم کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔