&ایف آئی اے نے کی کارروائیاںانسانی سمگلنگ مین ملوث 5 ملزمان گرفتار کر لیے ،4 شہریوں کو بازیاب

ہفتہ 16 اگست 2025 22:00

E کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) ایف آئی اے نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ مین ملوث 5ملزمان گرفتار کر لیے ،4 شہریوں کو بازیاب کروا لیا ،ملزمان انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ نے مختلف کارروائیوں کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،جبکہ 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں رسول باچا ، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں ۔ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں ۔ملزم رسول باچا ، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں ملوث تھے ۔

(جاری ہے)

ملزمان ایران اور ترکی میں موجود پاکستانی سفارت خانوں کی انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں بھی شامل ہیں۔

ملزمان شہریوں کو پاکستان سے ایران اسمگل کرتیجہاں سے وہ انہیں غیر قانونی طور پر ترکی بھجوانے کا بندوبست کرتے تھے ۔ ملزم طالب حسین اور احسان اللہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے میں ملوث پائے گئے ۔ملزمان ایران میں مقیم فہیم گجر نامی ایجنٹ کے کارندوں کے طور پر کام کر رہے تھے۔ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں