سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

اتوار 17 اگست 2025 11:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی نے رابطہ کیا اور پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے المناک جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے اس مشکل وقت میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور لندن کے حالیہ دورہ کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی نتیجہ خیز مصروفیات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی یکجہتی ، امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے تیاری پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ہم برطانوی کی قیادت کے ساتھ مسلسل اشتراک کار کے منتظر ہیں۔