پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست بناناتھا ،حاجی حنیف طیب

بے حیائی کوفروغ دینے کیلئے کروڑہاروپے خرچ کردیئے گئے اگریہ رقم غزہ بھیج دی جاتی تواللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا،چیئرمین نظام مصطفی پارٹی

اتوار 17 اگست 2025 16:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پاکستان 14اگست 1947کوکلمہ کی بنیادپراسلامی شریعت کے نفاذ کیلئے لاکھوں شہداء کی قربانیوں کی بدولت معرض وجودمیں آیاتحریک جدوجہد آزادی سے لے کر قیام پاکستان تک علماء ومشائخ نے جوکرداراداکیا اُس کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاوہ تاریخ کاروشن باب ہے جس سے آنے والی نسلوں کو روشناس کروانے کی ضرورت ہے ۔

وہ جامع مسجدفردوس پاکستان کوارٹرمیں اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ ہوناتویہ چاہیے تھاکہ سرکاری سطح پر14اگست کے پروگرامات میں تمام مساجد میں درودوسلام اوردعاؤں کا باضابطہ اعلان ہوتا،شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعاؤں اہتمام کیاجاتا،ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیاجاتا،تحریک پاکستان کے اورشامل رہنماوں اورعلماء ومشائخ کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاجاتاپاکستان بنانے کے مقصد کو اُجاگرکیاجاتالیکن افسوس ہرجگہ آتش بازی ہوتی رہی، محفل موسیقی چلتی رہی،ناچ گانوں کا پروگرام چلتارہا اربوں روپے ضائع کردیئے گئے ہر جگہ بے حیائی کا دوردورہ رہا جس کا اسلام نے سختی سے منع کیاگیاہے ،اس طرح کی حرکتیں کرکے ہم آنے والی نسلوں کو کیا پیغام دے رہے ہیںدنیا کو کیاتاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں ’’حیاء نصف ایمان ہے‘‘اس طرح تونوجوان نسل میں نصف ایمان پیدانہیں ہوگا وہ بے حیائی کی عادت سیکھیں گے۔

(جاری ہے)

آتش بازی اورناچ گانوں میں کروڑہاروپے خرچ کردیئے گئے اگر یہ رقم فلسطینی عوام کی امدادکیلئے بھیج دی جاتی توپاکستان پراللہ تعالیٰ کی رحمتوں کا نزول ہوتا۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ یہ بات ذہن نشین رکھناچاہیے قائداعظم محمدعلی جناح ،نواب زادہ لیاقت علی خان،مولانامحمدعلی جوہر،مولاناحسرت موہانی،سردارعبدالرب نشتر ودیگرکی قیادت میں بانیانِ پاکستان میںپیرسیدجماعت علی شاہ،مولانانعیم الدین مرادآبادی،مولانامصطفی رضاخان نوری،مولاناحامدرضا خان،علامہ امجدعلی اعظمی،علامہ شاہ عبدالعلیم صدیقی،مولانا عبدالحامدبدایونی،خواجہ قمرالدین سیالوی،پیرشاہ بھرچونڈی شریف،پیرصاحب پگاڑا،اجمیرشریف کے سجادہ نشین ودیگرعلماء ومشائخ کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان بنا۔

حاجی محمدحنیف طیب نے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے نظام مصطفی ﷺکا نفاذ کی ضرورت پربھی زوردیا ۔اجتماع سے قاری حمیدالحسن حسنی نے ’’بزرگادین ،اولیاء کرام کی فضیلت بیان کی۔ اجتماع میں ملک عبدالغفارسعیدی بھی موجودتھے ۔حافظ محمدوسیم قادری نے سلام پڑھا ۔