واشنگٹن میں پاکستان کے کریپٹو منصوبوں کیلئے امریکی تعریف اور دلچسپی‘سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے

اتوار 17 اگست 2025 16:55

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)کریپٹو سفارت کاری سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں جب کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔واشنگٹن میں پاکستان کے کریپٹو منصوبوں کیلئے امریکی تعریف اور دلچسپی حاصل ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے ہیں۔

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کو پذیرائی حاصل ہوئی، مائیکل کوگلمین مین غیر مقیم سینئر فیلو، ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے مطابق ، امریکہ اورپاکستان کیتعلقات میں غیر متوقع بہتری اور نیا عروج دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

فنانشل ٹائمز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات اسلام آباد کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت ناراض ہے، پاکستان نے کریپٹو سفارت کاری کے ذریعے ٹرمپ کے کاروبار کے اندرونی حلقوں میں جگہ بنائی۔

ورلڈ لبرٹی فنانشل نے پاکستان کریپٹو کونسل کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے، کھربوں ڈالر مالیت کے پاکستان کے قیمتی معدنی وسائل ہیں، ٹوکنائزیشن کے لیے تیار ہیں۔بلال بن ثاقب وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین ، واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں شریک رہے، پاکستان کی کریپٹو صلاحیتیں ٹرمپ کے قریبی حلقوں اور امریکی مشیروں کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کی گئیں۔واشنگٹن میں پاکستان کے کریپٹو منصوبوں کیلئے امریکی تعریف اور دلچسپی حاصل ہونے سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ گئے۔