ض* افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے‘آفتاب شیرپائو

اتوار 17 اگست 2025 17:15

5 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپائونے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور دو صوبوں میں امن و آمان کی بحالی کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے چاہیے‘ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ہمیں افغان حکومت کے ساتھ مل کر اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اسلام آباد میں اے این پی کے زیر اہتما آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افتاب شیرپائونے کہاکہ دہشت گردی اور امن و آمان کے حوالے سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں حالات ایک جیسے ہیں اور وفاق کو تمام صوبوں کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر صوبے مظبوط ہوں تو وفاق مضبوط ہوگا انہوں نے کہاکہ ہمارا اصل مسئلہ دہشت گردی اور محرومیوں کا ہے اس کی جانب توجہ کیوں نہیں دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ صوبے میں سیلاب کی صورتحال ہے اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں ان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے اس سے پہلے بھی اپریشن ہوئے ہیں اور عوام کی بڑی تعداد نے نقل مکانی کی تھی اوراب دوبارہ یہ سلسلہ شروع ہوا ہے انہوں نے کہاکہ بے یقینی اور بداعتمادی کی فضائ میں کوئی بھی اپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا ہے گذشتہ اپریشن کے نتیجے میں اپنا گھر بار چھوڑنے والے اب تک پریشانیوں میں مبتلا ہیں اور ان سے کئے گئے وعدے ابھی تک پورے نہیں ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک میں فارم 47کی حکومت ہے تاہم بات چیت کا عمل سیاسی جماعتوں کے مابین ہونا چاہیے جس میں اسٹیبلشمنٹ بھی موجود ہو انہوں نے کہاکہ فاٹا کے انضمام کا مسئلہ ایک بات حل ہوچکا ہے اس کو دو بارہ چھیڑنے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی کا عمل درست نہیں ہے حکومت کو افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے افغان حکومت کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے اس سے دونوں ممالک کے مابین فضائ بہتر ہوگی۔

۔۔۔۔اعجاز خان