Live Updates

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘سندھ بھرمیں بارش کا امکان

پیر 18 اگست 2025 12:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا امکان ہے آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، چکوال اور اٹک میں کلاؤڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔سندھ کے مختلف علاقوں اور بلوچستان میں 22 اگست تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔کراچی میں بھی بارش متوقع اور اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات