ایران، فوجی کارروائی کے دوران صوبہ سیستان میں سات جنگجو ہلاک

پیر 18 اگست 2025 17:08

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) صوبے سیستان میں ایرانی فورسز کی کارروائی کے دوران سات جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔ صوبہ سیستان ایران کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے نائب گورنر علی ولائتی پور ہلاک کیے گئے جنگجوں کا تعلق انصار الفرقان گروپ سے تھا۔ جنہیں ایک کارروائی میں مارا گیا ہے۔نائب گورنر کا کہنا تھاکہ ان جنگجوئوں نے حساس مراکز ، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہواتھا۔