
مہنگائی،حل اور صارفین کے حقوق پر نیشنل کنزیومر مومینٹ کے تحت کانفرنس
سندھ میں مہنگائی کا سبب کرپشن اور ناقص گورننس ہے، نظام وقیادت کی تبدیلی ناگزیرہے ،اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ
پیر 18 اگست 2025 22:17
(جاری ہے)
سینئررہنما جماعت اسلامی وسابق ایم این اے اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نظام وقیادت کی تبدیلی کے بغیر مہنگائی کے خاتمے سمیت ملک وقوم کی تقدیر نہیں بدل سکتی۔
سندھ میں مہنگائی کا سبب کرپشن اور ناقص گورننس ہے ۔جب تک ملک میں اہل قیادت کو اقتدار سے محروم رکھا جائے گا عوام خوشحال نہیں ہو سکتی خوشحالی کے لیے دین پر عمل کرنا ضروری ہے ۔نیشنل کنزیومر موومنٹ سندھ کے صدر سید شہزاد مظہر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پر ذمہ داریوں کا بوجھ ہے یو سی چیئرمین اور کونسلر سرکاری نرخ کو کنٹرول کرانے کی بہترین نگرانی کر سکتے ہیں ۔یوٹیلٹی اسٹور کے نیٹ ورک کو اندرون سندھ اور گاؤں کی سطح پر کیا جائے اور مقامی پیداوار کو سہارا دینے کے لیے درآمدی اشیاء کو کنٹرول کیا جائے۔ اسمال بزنس ایسوسی ایشن کے صدر محمود حامد نے کہا کہ چینی آٹا سبزیاں اور دودھ کی قیمتیں بے قابو ہیں صارفین کے اتحاد سے چھوٹے دکانداروں کو سرکاری نرخ کا پابند کیا جا سکتا ہے۔ ملک کی ایک بڑی آبادی غربت کی لیکر سے نیچے چلی گئی ہے۔ لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی سخت پریشان ہیں۔ کنزیومر رائٹس پروٹیکشن کونسل کے صدر شکیل بیگ نے کہا کہ صارفین کے حقوق کے لیے مہنگائی سے جنگی بنیادوں پر لڑناپڑے گا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور ان کے معیار کے معاملے میں طاقتور مافیا کام کر رہی ہے کراچی گرانڈ الائنس کے صدر محمد اسلم خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مقامی ہوں تو قیمتوں پر قابو کر سکتے ہیں حکومتی ادارے پرائس کنٹرول کو بھتہ کیلئے استعمال کر رہے ہیں حکومتی ادارے ناکام ہیں kw&SC اپنے صارفین سے بل وصول کر رہا ہے اس کے باوجود وہ پانی ٹینکرز سے خریدنے پر مجبور ہیں۔مہنگائی کے خاتمے اورصارفین کے حقوق کے لیے سزاوجزاکا نظام ضروری ہے۔ کانفرنس سے سول سوسائٹی کے دیگر نمائندوں انتخاب عالم سوری ، محمد طارق خان، سعید جدون، شمیم ناز، محمد عرفان رانا، سید صبغت اللہ، عادل ظفر اور ارشد شیخ نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں NCMS کے صدر شہزاد مظہر نے چارٹر اف ڈیمانڈ پیش کیا جس کی تائید CRPC کے صدر شکیل بیگ نے کی جسے کانفرنس کے شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کیا
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان آفات کا ڈھیر بن چکا ہے،ایمل ولی خان
-
کے ایم سی گریڈ 18 کی خاتون افسر کی سابق ڈرائیور شوہر کیخلاف مقدمے کی درخواست
-
ایران کی بڑی مقدار میں چاول اور 60 فیصد تک گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی
-
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میںسیلاب کے باعث میں 83 سرکاری اسکول تباہ ہوگئے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک ماہ، کابینہ ارکان کی 15 دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان
-
کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی برہنہ ویڈیو فلم بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کی دھمکی
-
مائی والی مسجد پر تیز رفتار نیو چو ہدری بس نے ایک اور نو جوان موٹر سائیکل سوار کو مار ڈالا
-
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی کھلی کچہری
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بارشوں کی پیش گوئی پر ہنگامی اجلاس
-
جائیداد کا وارث کیوں پیدا کیا باپ اور بھائی نے ملکر نوجوان منیر احمد کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی‘جل کر راکھ ہوگیا
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
-
پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.