لاہور میں غیر اخلاقی تقریب کا انکشاف، حکومت پنجاب کا فوری نوٹس

پیر 18 اگست 2025 22:53

لاہور میں غیر اخلاقی تقریب کا انکشاف، حکومت پنجاب کا فوری نوٹس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) لاہور میں غیر اخلاقی تقریب اور فوٹو شوٹ کا انکشاف ہونے پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت دی۔ پولیس ایکشن کے دوران مرکزی ملزم سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مزید چھاپے بھی جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق، سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی پھیلانا سخت قانونی جرم ہے۔ غیر قانونی و غیر اخلاقی حرکات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ واقعے میں ملوث تمام کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام اور ملکی قوانین سے متصادم سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ معاشرتی اقدار اور قانون کے خلاف سرگرمیوں پر پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مزید برآں، حکومت پنجاب نے بین شدہ فلم ’’جوائے لینڈ‘‘کی اسکریننگ بھی روک دی ہی