حیدر آباد،ہندوئوں کے مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 5 افراد ہلاک

پیر 18 اگست 2025 22:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) بھارتی ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدرآباد میں ہندوئوں کے ایک مذہبی جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حیدرآباد کے علاقے گوکل نگر میں ہندوئوں کے مذہبی تہوار جنم اشٹمی کے موقع پرنکالے گئے جلوس کے دوران ایک رتھ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں سے ٹکرایاگیا۔

(جاری ہے)

واقعے میں 5 افراد موقعے پر ہی ہلاک اور 4شدید زخمی ہو گئے۔جب یہ حادثہ پیش آیا، اس وقت رتھ کو کھینچنے والی گاڑی کی مرمت کی جارہی تھی ۔بعض نوجوانوں نے رتھ کو ہاتھوں سے کھینچنے کی کوشش کی جس سے وہ بجلی کے تاروں سے ٹکرایاگیا،جس سے 9 نوجوانوں کو بجلی کا زوردار جھٹکا لگا اور وہ زمین پر گر گئے۔واقعے میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔