جموں، سڑک حادثے میں بھارتی پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہلاک

منگل 19 اگست 2025 13:52

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کاایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہو گیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ روز اکھنور کے مقام پر ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونیوالا پولیس کانسٹیبل لدھیانہ کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ہیڈ کانسٹیبل نریندر سنگھ اکھنور کے علاقے ٹانڈہ میں ایک حادثہ میں شدیدزخمی ہوگیاتھا۔دریں اثناء ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں ایک 70سالہ شخص پریتم داس نے مبینہ طور پر اپنی بندوق سے گولی مار کرخودکشی کر لی ہے ۔ادھرضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار میں ایک معمر شخص علیم دین پھسل کر ایک ندی میں گرنے سے جاں بحق ہو گیاہے ۔