
ریلوے میں رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے اصول پر عمل ہوگا‘ حنیف عباسی
جنرل اسٹور کی مکمل انسپکشن کرنے ،تھرڈ پارٹی تجزیہ رپورٹ دس روز میں وزارت کو بھیجنے کی ہدایت
منگل 19 اگست 2025 19:08

(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیفٹی سے متعلقہ آئٹمز کی فوری فراہمی کے لیے ایک ہفتے میں پلان تیار کیا جائے۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے واضح کیا کہ 60 دن کے اندر ریل کاروں کی ریفربشمنٹ مکمل کر کے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
اسی طرح کوئلہ لے جانے والی 600 ویگنوں کی موجودہ ان فٹ حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ انہیں دو ماہ کے اندر مکمل طور پر فٹ کر کے فریٹ سسٹم میں شامل کیا جائے تاکہ کراچی سے ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔اجلاس میں نارووال سیکشن کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد اس سیکشن پر چلنے والی گاڑیوں میں سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔ مزید برآں وزیر ریلوے نے چینی کوچز میں نئے ائیر کنڈیشننگ یونٹس مقررہ مدت سے پہلے نصب کرنے اور اسلام آباد کیرج فیکٹری کو پروڈکشن اسپیڈ بڑھانے کی ہدایت دی تاکہ جلد از جلد نئی کوچز سسٹم میں شامل کی جا سکیں۔وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاور پلانٹس کی آئوٹ سورسنگ کے امکانات پر ورکنگ کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ حادثات کا شکار انجنوں کی مرمت کے لیے روڈ میپ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی نگرانی میں اے جی ایم مکینیکل ان تمام ہدایات پر عمل درآمد کرائیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کے افسران سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کیں اور واضح کیا کہ ریلوے میں رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے اصول پر عمل ہوگا۔صرف وہی افسر اہم پوسٹنگ اور ترقی کا حقدار ہوگا جو کارکردگی دکھائے گا۔ کارکردگی نہ دکھانے والے افسران اپنے نتائج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی میں پیپلز بس سروس بھی بند کر دی گئی
-
سندھ حکومت کا بارشوں کے باعث کل کراچی میں سکول بند کرنے کا اعلان
-
رواں سال پنجاب بھر میں 5 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا گیا
-
یوکرین: روسی حملوں میں بچوں سمیت عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت
-
میری کہانی: امدادی کارکن سے پناہ گزین اور پھر وطن واپسی
-
پاکستان اور انڈیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر یو این چیف کا اظہار افسوس
-
غزہ: انسانی المیے کی بدترین شکل، بھوک سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
-
حالیہ حملوں میں جنوبی سوڈان امن عمل کے فوائد ضائع، مارتھا پوبے
-
نیپال سے جرمن خسرے کا خاتمہ، ڈبلیو ایچ او کا اعلان
-
پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کیلئے بیٹری چارجنگ انفراسٹرکچر قائم کرنے کا فیصلہ
-
عثمان قاضی کا بیان: ریاستی بیانیہ یا انتہا پسندی کی حقیقت
-
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن) یو کے کے سینئر عہدیداروں کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.