نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن) یو کے کے سینئر عہدیداروں کے وفد کی ملاقات

منگل 19 اگست 2025 20:55

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مسلم لیگ (ن)  یو کے کے سینئر ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں مسلم لیگ (ن) یو کے کے سینئر عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وفد کی قیادت پی ایم ایل این یو کے کے صدر احسن ڈار کر رہے تھے ۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان بیرون ملک مقیم شہریوں کے جذبے کو سراہتا ہے۔

انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے متحدہ موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے وفد کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

زمینی ریکارڈ سروسز بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے پنجاب کی جائیدادوں کے ریکارڈز تک محفوظ رسائی اور ون ونڈو پاسپورٹ سسٹم پروسیسنگ کا ذکر کیا۔

انہوں نے اپنے دورے کے دوران برطانوی قیادت کے ساتھ سرکاری ملاقاتوں کے بارے میں بتایا جن سے دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ پی ایم ایل این یو کے کے وفد نے نائب وزیراعظم کو "معرکہ حق" کی کامیابی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے موقف کو موثر طریقے سے پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔