ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعدضلع چنیوٹ میں بھی مسافر وہیکلز میں کرایہ مزید کم کردیا گیا

منگل 19 اگست 2025 19:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعدضلع چنیوٹ میں بھی مسافر وہیکلز میں کرایہ مزید کم کردیا گیا۔ضلع چنیوٹ سے مختلف شہروں کو روانہ ہونے والی بسوں /ویگنوں کے کرایوں میں 4 سے 5 فیصد تک کی ریکارڈ کمی کی گئی۔

(جاری ہے)

نیا کرایہ نامہ تمام بی اور سی کلاس بس سٹینڈز میں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہے۔سیکرٹری آرٹی اے عمر علی اور ان کی ٹیم کرایوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے متحرک ہے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز 14 انسپکشن کے دوران 3چالان،ایک گاڑی بند،5500 روپے جرمانہ اور 1450روپے زائد لیا گیا کرایہ مسافروں کو واپس کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے انسپکشن کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔\378