پی پی 168 میں جاں بحق خاندان کے لواحقین میں 50 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم

منگل 19 اگست 2025 22:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت اور صوبائی وزیر کھیل و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر کی خصوصی کاوش سے کھوکھر پیلس لاہور میں پی پی 168 میں حالیہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے خاندان کے لواحقین میں مابین 50 لاکھ روپے مالیت کے امدادی چیکس تقسیم کئے گئے۔صوبائی وزیر کھیل و لیبر ملک فیصل ایوب کھوکھر نے صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر کے ہمراہ متاثرین میں چیک تقسیم کئے۔

گزشتہ ماہ این اے 126، پی پی 168، مریدوال ٹھوکر نیاز بیگ میں بارش کے باعث ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کے دکھ درد میں شریک ہونا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارشوں کے دوران جاں بحق ہونے والے خاندان کا نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کی بحالی کے لیے ہر سطح پر مدد فراہم کی جائے گی۔امدادی چیکس کی تقسیم کے دوران ایم این اے و صدر مسلم لیگ (ن) لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر نے بھی لواحقین سے اظہارِ افسوس کیا اور جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سپورٹس کوآرڈینیٹر ملک انوش عظمت کھوکھر نمبردار اور کوآرڈینیٹر سوشل ویلفیئر مطیع الرحمن کھوکھر بھی موجود تھے، جنہوں نے امدادی چیک کی فراہمی میں معاونت کی۔