
سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات دو طرفہ تعاون اور عالمی امور پر تبادلہ خیال
منگل 19 اگست 2025 22:49

(جاری ہے)
انہوں نے ایئر سروسز معاہدے کی جلد تکمیل پر بھی زور دیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل سکیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (2025-26) کی غیر مستقل رکنیت کے لئے حمایت پر ایتھوپیا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون نے ہمیشہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے،پارلیمانی سفارتکاری کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے پاکستانطایتھوپیا پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور پارلیمانی وفود اور عوامی روابط کے مزید فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقتصادی سفارتکاری پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور دو طرفہ تجارت میں تنوع پیدا کرنے کے لئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی عالمی سطح پر شہرت یافتہ مصنوعات بشمول اعلیٰ معیار کا چاول، سرجیکل اور میڈیکل آلات، دواسازی کی اشیاء اور فیفا معیار کے فٹ بالز وہ شعبے ہیں جہاں ایتھوپیا درآمدات بڑھا سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس، تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ کے میدانوں میں بھی تعاون کے روشن امکانات موجود ہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سیسید یوسف رضا گیلانی نے ایتھوپیا کے گرین ڈائیلاگ پروگرام کو سراہا اور پائیدار اور ماحول دوست مستقبل کے لئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے ایتھوپیا کی پارلیمانی قیادت کو انٹًرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور بانی چیئرمین ا?ئی ایس سی وہ دعوت دیتے ہیں کہ ایتھوپیا کانفرنس میں شریک ہوں اور مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے درپیش چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر عرفان الحق صدیقی، سید علی ظفر اور چیئرمین سینیٹ کی مشیر مصباح کھر بھی موجود تھیں۔ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے چیئرمین سینیٹ کے مؤقف کی تائید کی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے کی ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ایتھوپیا کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکات ایسے ہیں جو دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عابد حسین، درجنوں افراد کی پی ایچ ڈی اور دریافتوں میں مددگار
-
نیپال: دو سالہ بچی ’نئی دیوی‘ منتخب
-
یورپ میں سیاہ فام تارکین وطن کی شناخت اور حقوق کی جنگ
-
اسرائیل غزہ پر حملے روک دے، امریکی صدر ٹرمپ
-
مشرق وسطیٰ میں امن کا موقع فراہم ہوگیا‘ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینا چاہیئے، وزیراعظم
-
پنجاب میں مزید بارشوں کا امکان‘ بھارت سے دریاؤں میں دوبارہ سیلابی پانی چھوڑے جانے کا خدشہ
-
آئی ایم ایف سیلاب کیلئے بجٹ میں 500 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دینے کو تیار
-
پنجاب، دوردرازعلاقوں میں گھر گھربوتل بند پانی مہیا کرنے کا فیصلہ
-
پی آئی اے کا 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازیں شروع کرنے کا اعلان
-
حکومت روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری کے تمام مواقع بروئے کار لائے گی، وزیراعظم
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی آمد، پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور بارے تفصیلی گفتگو کی
-
امیربالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت؛ مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.