Live Updates

دو ہزار بائیس کے سیلاب میں نقصانات اور بی بی نانی پل کی عارضی بنیادوں پر مرمت کے بعد تاحال پل کی مستقل تعمیر کو نظر انداز کر دیا گیا

منگل 19 اگست 2025 22:50

ڈھاڈر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2025ء) کچھی میں شدید طوفان اور بارش سیلاب سے بی بی نانی پل کو نقصان بولان ہائی وے بند کئی گھنٹوں بعد چھوٹی گاڑیوں کے لیے راستہ بحال تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر سمیت کچھی بولان کے کئی علاقوں میں طوفانی ہواں کے ساتھ شدید بارش دریائے ناڑی اور بولان میں سیلابی صورتحال کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ دریائے بولان میں سیلابی ریلے سے بی بی نانی پل کا ایک حصہ بیٹھ جانے کی وجہ سے بولان نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی اور آ مدو رفت کے لیے کئی گھنٹے بند رہا ڈپٹی کمشنر اور مقامی انتظامیہ کی مسلسل جدوجھد اور کوششوں کے بعد عارضی طور پر چھوٹی گاڑیوں کے لیے راستہ بحال کر دیا گیا عوامی حلقوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ہٹ دھرمی اور عدم توجہی پر شدید ردعمل عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہزار بائیس کے سیلاب میں نقصانات اور بی بی نانی پل کی عارضی بنیادوں پر مرمت کے بعد تاحال پل کی مستقل تعمیر کو نظر انداز کر دیا گیا یہی وجہ ہے کہ مزکورہ پل معمول کے سیلابی ریلے میں ایک پلردوبار دھنس جانے سے ٹریفک بند ہو کر رہ گیا اور دور دراز اور دیگر صوبوں سے آئے مسافر اور مال بردار ٹریفک غیر معینہ مدت تک پھنس کر سخت پریشان حال ہیں جس سے کاروباری طبقے اور ٹرانسپورٹرز کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اطلاعات کے مطابق طوفانی ہواں اور بارش سے کئی کچے گھروں اور فصلوں کو نقصان پہنچا اور درخت گرنے کی اطلاعات ہیں اور کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی کچھ ذرائع کا خیال ہے کہ این ایچ اے کی بدستور سست روی اور عدم تعاون کی بدولت روڈ کی بحالی میں مزید کئی دن اور ہفتے لگ سکتے ہیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات