
وزارت قومی صحت این ڈی ایم ایاور صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطے میں کام کر رہی ہے، مصطفی کمال
ہم نے متاثرہ علاقوں کو درکار تمام ادویات 100 فیصد فراہم کیں اور طبی سازوسامان بروقت روانہ کیا، وفاقی وزیر کی گفتگو
منگل 19 اگست 2025 22:55
(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ضلع شانگلہ سے موصول ہونے والی درخواست پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 12 اور پولی کلینک ہسپتال کے 8 ڈاکٹروں پر مشتمل 18 رکنی میڈیکل ٹیم فوری طور پر روانہ کی گئی تاکہ بے گھر متاثرین کو موقع پر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ادویات کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مچھر دانیاں بھی متاثرہ علاقوں میں بھجوائی گئی ہیں تاکہ وبائی امراض خصوصاً مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے بچائو ممکن بنایا جا سکے، احتیاطی تدابیر علاج کے برابر اہم ہیں اور ہم دونوں پہلوئوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت صحت خیبر پختونخوا کو 3,410 اور گلگت بلتستان کو 350 کلوگرام ادویات فراہم کر چکی ہے، اس کے علاوہ سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے ویکسین بھی فراہم کی گئی ہیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تمام وفاقی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور سخت مانیٹرنگ میکانزم کے تحت کام کر رہے ہیں، ہماری ٹیمیں چوبیس گھنٹے سرگرم عمل ہیں اور پورا نظام مسلسل نگرانی میں ہے تاکہ کسی بھی ابھرتی ہوئی طبی ضرورت کا فوری جواب دیا جا سکے، متاثرہ شہری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر قدم پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو صورتحال کی 24/7 نگرانی کر رہا ہے، یہ تمام اقدامات وزیراعظم محمدشہباز شریف کی قیادت اور ہدایات کے تحت کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے قوم کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جلد اس آفت سے نجات عطا فرمائے، اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ ہمارے عوام کو اس آزمائش سے جلد نجات عطا فرمائے اور ملک کو ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.