
سندھ میں کچے کے ڈاکوئوں کیخلاف تیز اور بے رحمانہ آپریشن کا فیصلہ
فیصلہ کن آپریشن کے لیے وزیر داخلہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی مانیٹرنگ کمیٹی قائم
منگل 19 اگست 2025 21:10
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ سندھ نے آپریشن پر عمل درآمد کے لئے بھی ایک اور اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی۔
سندھ حکومت نے کچے میں آپریشن پر پنجاب حکومت کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ حکومت کچے میں ترقیاتی کام کروائے گی، روڈ نیٹ ورک بنایا جائے گا، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائینگی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقے میں ہر صورت امن امان بحال رکھنا ہے، اغوا برائے تاوان کی کوئی واردات برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس طلب کرنے کا مقصد ڈکیتوں کو ہر صورت ختم کرنا ہے، 2024ء سے کچے میں پولیس اور رینجرز مل کر آپریشن کررہے ہیں، چاہتا ہوں کچے کے علاقے میں آپریشن تیز اور بے رحمانہ ہو۔مراد علی شاہ نے کہا کہ جو ڈاکو ہتھیار ڈالیں گے ان کے ساتھ رعایت برتی جائے گی، سندھ حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے آپریشن کے نمایاں نتائج مل رہے ہیں اور مزید حاصل کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے میں رہنے والے پرامن لوگ بھی امن و امان چاہتے ہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، فیصلہ کن آپریشن لاڑکانہ اور سکھر کے کچے کے علاقوں میں تیز کیا جا رہا ہے،ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں آپریشن کے دوران کچے عرصے کیلئے انٹرنیٹ سہولت بند کی جائے گی، ڈکیتوں کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، کچے کے علاقوں میں بند کیے جانے والے موبائل ٹاورز کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن لیڈرز کیلئے پی ٹی آئی کی حمایت کردی
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 5.8 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی
-
سیلاب زدہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی فوری بحالی، پی ٹی اے کے اہم اقدامات
-
وزیراعلیٰ کا ٹوکیو میں ہنڈا کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ نوریا کایہارا سے ملاقات
-
چیچہ وطنی، جی ٹی روڈ پر ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
-
راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کر کے مادرِ وطن کی عزت و وقار کا دفاع کیا، سردار ایاز صادق
-
غیر قانونی ٹرالنگ بلوچستان کے ماہی گیروں اور مقامی لوگوں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے ،کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
گجرانوالہ میں لاپتہ خاتون کی لاش سیوریج نالے سے برآمد ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
-
ضمنی انتخابات سے راہ فرار تحریک انصاف کی شکست کا اعتراف ہے‘عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
-
بلاول بھٹو کا گھوٹکی کے سابق صدر اجمل ڈھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
گدھے کا گوشت ، حلال جانور کے گوشت سے مہنگا ہوتا ہے ، فوڈ چین ایک دوسرے کی ساکھ متاثر کرنے کے لئے اس طرز کی مہم چلاتے ہیں ، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.