افغانستان ،ٹریفک حادثے میں 64 افراد جاں بحق

بدھ 20 اگست 2025 10:20

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2025ء) افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 64 مسافرجاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا نے ہرات ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عبدالظاہر نورزئی کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کو افغانستان کے شہر ہرات سے ملانے والی سڑک پر مسافر بس کے موٹر سائیکل اور ایک منی ٹرک کے ساتھ ٹکرا جانے کے نتیجہ میں پیش آیا۔

متاثرین کی اکثریت، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، افغان مہاجرین تھے جو ایران سے اپنے وطن افغانستان میں آباد ہونے کے لئے واپس آئے تھے۔ایک اور اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ مسافر بس میں آگ لگ گئی اور کئی لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔اہلکار کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔