اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے حوالے سے حالیہ تجویز مسترد کر دی

بدھ 20 اگست 2025 14:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ کے حوالے سے مصری اور قطری وساطت کاروں کی جانب سے پیش کردہ تازہ ترین جنگ بندی تجویز کو مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حماس کی جانب سے منظور شدہ تازہ ترین غزہ تجویز پر اپنی منظوری دینے سے انکار کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ نیتن یاہو نے جزوی معاہدے کو رد کر دیا اور مطالبہ کیا کہ تمام یرغمالیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی یرغمالی کو پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔