
پاکستانی ماربل اور گرینائٹ کی چین میں مانگ میں اضافہ
بدھ 20 اگست 2025 18:06
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مکینائزڈ مائننگ نے کان کنی سے لے کر پراسیسنگ تک ایک مکمل ویلیو چین قائم کر دی ہے جس سے پاکستان کے پتھر عالمی منڈیوں میں زیادہ بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔
پاسڈیک کے حکام نے کہا کہ اگر درست فنشنگ اور ویلیو ایڈیشن کی جائے تو پاکستانی پتھر پریمیئم عالمی منڈیوں میں بھی جگہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بڑے سٹورز پر کچن سلیب ہزاروں ڈالر میں فروخت ہوتے ہیں اور اگر پاکستان اپنی گرینائٹ اور ماربل مصنوعات جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ تیار کرے تو چین اور مغربی ممالک کی منڈیوں میں بھی رسائی بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ رِسالپور میں قائم ماربل سٹی جیسے صنعتی کلسٹرز جہاں 80 یونٹس فعال ہیں پاکستانی پتھر کی مصنوعات کو برآمدی معیار کے قابل بنانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں پاسڈیک کے اعلی عہدیدار نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سب کمیٹی ون کو پتھر اور ماربل کے شعبے کی جدید کاری پر بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 135 سے زائد مکینائزڈ مائننگ مشینیں متعارف کرائی گئی ہیں اور رسالپور میں 185 ایکڑ پر مشتمل صنعتی زون قائم کیا گیا ہے جو 22 میگاواٹ کے گرڈ سٹیشن سے لیس ہے تاکہ صنعتی پیمانے پر پراسیسنگ کی سہولت فراہم کی جا سکے۔ عہدیدار نے مزید بتایا کہ بلوچستان کے گڈانی میں آلات اور تربیت یافتہ آپریٹر تعینات کئے گئے ہیں جبکہ لورالائی میں تقریباً 40 کانیں فعال ہیں جن میں سے 25 مقامی سطح پر پراسیسنگ میں مصروف ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ نئی مشینری کے ذریعے آن سائٹ کرشنگ، کٹنگ اور پالشنگ کی سہولت نے پیداوار کے معیار کو بین الاقوامی پیمانوں کے قریب کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکینائزڈ مائننگ نہ صرف پاکستان کو خام پتھر کی برآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد دے گی بلکہ چین اور دیگر عالمی منڈیوں میں بڑھتی ہوئی طلب سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت مسلسل 11 ویں روز595 روپے کلو پرمستحکم
-
سونے کی قیمت تولہ 354,100 روپے ہوگئی
-
امریکن ڈالر کی خریداری 282 ، فروخت 282.5 روپے فی ڈالر
-
لاہور میں پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ،شہری پریشان
-
پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کی کمی
-
انتظامیہ کی نااہلی اورلاپرواہی کی وجہ سے بارش نے تباہی مچائی، ایازمیمن
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
-
لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کا برآمدی مصنوعات کی ترسیل میں تاخیر پر اظہار تشویش ، بحران کے خدشے کا اظہار
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,400 روپے کمی ریکارڈ
-
پنجاب بھر میں عام مارکیٹ میں چینی کی سپلائی دوگنا کردی گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت مسلسل دس روزسے 595روپے کلو پرمستحکم
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.