مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے،جمیل ضیاء

بدھ 20 اگست 2025 21:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)پیپلزپارٹی کے رہنما و اورنگی ٹائون کے چیئرمین حاجی جمیل ضیا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو امداد پہچانے اور مشکل سے نکالنے کی سرگرمیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کے متاثرہ علاقوں ،بونیر،،شانگلہ سمیت باجوڑ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں مشکل کی اس گھڑی میں مدد کرنے پر پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ہمارے فوجی جوان سیلاب میں پھنسے لوگوں کو بچانے کی کوششوں میں اپنے آرام کی فکر کیے بغیر دن رات کام کررہے ہیںمشکل کی اس گھڑی میں پاک فوج کے جوان نے انسانی خدمت کی اعلی مثالیں قائم کی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹاون آفس سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ان کا کہنا۔ تھاکہ امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی ، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کا سوات میں سیلاب میں ریسکیو آپریشن، عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر قو اپنے جوانوں پرفخر کرتی ہے۔ جنگ ہو یا امن، پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت وطن عزیز کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے سرگرم عمل رہتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات کے دوران قوم کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے پاک فضائیہ خیبر پی کے کے سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔آرمی کے ڈاکٹرز متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگاکرزخمیوں کا علاج کررہے ہیں۔پاک فوج نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ وقف کی ہے۔باجوڑ اور دیر کو ملانے والے جار پل پر پاک فوج کی جانب سے بحالی کے کام کے آغاز پر وہاں کے مقامی باشندوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا جبکہ بونیر کی عوام بھی فوج کے کردار کوسلام پیش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج ہمیشہ قوم کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ہمارے فوجی جوان دن رات کی پروا کیے بغیر لوگوں کو بحفاظت ریسکیو کررہے ہیں۔