نوازشریف کی ہدایت ، ساہیوال اور ڈی جی خان کے ضمنی انتخابات کیلئے اٴْمیدواروں سے درخواستیں طلب

بدھ 20 اگست 2025 21:43

نوازشریف کی ہدایت ، ساہیوال اور ڈی جی خان کے ضمنی انتخابات کیلئے اٴْمیدواروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن نے ساہیوال اور ڈی جی خان میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے اٴْمیدواروں سے درخواستیں طلب کر لیں۔

(جاری ہے)

امیدوار پارٹی ٹکٹ کے لئے اپنی درخواست ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکریٹریٹ 180H پر جمع کروا سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق این اے 185، این اے 143 اور پی پی 203 پر پولنگ 5 اکتوبر کو ہوگی ۔