پنجاب فوڈ اتھارٹی اور 18ویں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ایکسپو حوالے سے ایم او یو پر دستخط

بدھ 20 اگست 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) فوڈ انڈسٹری میں بہتری؛ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عزم، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور 18ویں فوڈ ایشیا انٹرنیشنل ایکسپو حوالے سے ایم او یو سائن کر لیا گیا، فوڈ ایشیاء ایکسپو میں چین، ترکی، ایران کی فوڈ انڈسٹری بھی حصہ لے گی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے فوڈ گریڈ پیکجنگ، نیوٹریشن آگاہی، ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے اقدامات بھی جاری۔

(جاری ہے)

ہیں، حلال میٹ کی ایکسپورٹ، ڈیری اشیاء کے معیار میں بہتری کے حوالے سے کانفرنس بھی ہوں گی، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا نیوٹریشن، معیاری خوراک، فوڈ بزنس فیسیلیٹیشن اور فوڈ سیفٹی آگاہی کے حوالے سے سٹالز بھی لگائے جائیں گے،معاہدے کا مقصد فوڈ سیفٹی کے عالمی معیار کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں متعارف کروانا ہے،پاکستان کی فوڈ انڈسٹری کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے کے لیے ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے، 600 سے زائد ملکی و غیر ملکی کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی،1000 سے زیادہ برانڈز جدید پراسیسنگ اور پیکجنگ میں جدت سے مستفید ہوں گے، ڈی جی فوڈاتھارٹی نے بتایا پروگرام میں 10 ممالک سے 100 بین الاقوامی مہمان لاہور میں شرکت کریں گے،پاکستان کی سالانہ فوڈ ایکسپورٹس 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، پنجاب کا زرعی برآمدات میں 60 فیصد سے زائد حصہ ہے،معاہدے سے نئی ایکسپورٹ راہیں اور سرمایہ کاری کے مواقع کھلیں گے،تین ہالز میں فوڈ پروڈکشن، پیکجنگ، ٹیکنالوجی اور کنزیومر ہیلتھ پر نمائش ہوگی، ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا عالمی سرٹیفیکیشنز کے مطابق معیار اپ گریڈ ہوگا، لاہور کو عالمی فوڈ انڈسٹری کا مرکز بنایا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صحت مند پنجاب کے عزم کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔