ج* بلا تفریق مینارٹی برداری کے مسائل حل کررہے ہیں، سنجے کمار پنجوانی

بدھ 20 اگست 2025 21:10

eکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2025ء) پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی نے کہا ہے کہ بلا تفریق مینارٹی برداری کے مسائل حل کررہے ہیں ہر فورم پر آ واز بلند کررہے ہیں وزیراعلی میر سرفراز بگٹی بھر تعاون کررہے ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب ،دکی ،قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ ،کنار روڈ اور نواں کلی کے اقلیتی برادری کے وفود سے ایم پی اے ہاسٹل میں ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری سنجے کمار پنجوانی نے کہا کے دستیاب وسائل سے بڑھ کر پورے بلوچستان کے اقلیتی برداری کے مسائل حل اور مختلف شہروں میں فنڈز ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کے لئے وقف کئے ہیں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اقلیتی برادری کے لئے مسیحا سے کم نہیں اقلیتی برداری کے جو مسائل یا ترقیاتی کام منصوبے ہم ان کے سامنے رکھتے ہیں وہ ان سے بڑھ کر کرتے ہیں جس پر اقلیتی برداری کا وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا شکر گزار ہونا چاہیے سنجے کمار پنجوانی نے کہا کے ایک ساتھ ایک بجٹ سے پورے بلوچستان کے اقلیتی برادری کے نہ مسائل حل ہوسکتے ہیں نہ ترقیاتی کام اور نہ ہی منصوبے ہم کوشش کررہے ہیں جہاں ضرورت پہلے ہو وہاں کام کریں میرا وعدہ ہے اقلیتی برداری کے مسائل کے حل کے لئے پورے بلوچستان میں کام کرینگے اسی طرح اسکالرشپ میڈیکل فنڈز ان کے ساتھ دیگر کام بھی ہمارے نظر میں ہیں اقلیتی برادری مطمن رہے آپ کا نمائندہ ہر وقت ہر فورم پر آ پ کے لئے آ واز بلند کرتا ہے میرے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں میں پورے اقلیتی برادری کا نمائندہ ہو جب بھی دل کرے ہر کوئی مجھ سے مل سکتا ہے عوام کی خدمت ہی مشن ہی