Live Updates

نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کھمبے سے بچے کو کرنٹ لگنے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 21 اگست 2025 15:11

نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کھمبے سے بچے کو کرنٹ لگنے کی ویڈیو وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کھمبے سے بچے کو کرنٹ لگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کراچی میں بارش کے بعد سے مختلف ویڈیوز سامنے آرہی ہیں، سوشل میڈیا پر نیو کراچی شفیق موڑ کے قریب کھمبے سے ایک بچے کو کرنٹ لگنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پر موجود لوگوں نے لکڑی کی مدد سے 10 سالہ بچے کو کھمبے سے ہٹا کر تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ واقعہ اسٹریٹ لائٹ پول کی وجہ سے پیش آیا، اسٹریٹ لائٹ پول کے الیکٹرک کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ ادھر منگل کوکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں بھی کرنٹ لگنے سے 2 بھائی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں سی ای او کے الیکٹرک سمیت دیگر افسران کو نامزد کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ سلطان محمد کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹوں کی ہلاکت انڈر گراؤنڈ کیبل کی وجہ سے ہوئی۔ کیالیکٹرک کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متعلقہ جگہ بجلی کے انفرااسٹرکچر سے لیکیج کیکوئی شواہد نہیں ملے، علاقے میں دیگر سروسز کے تار فون کے کھمبوں پر موجود ہیں جن کی ارتھنگ نہیں ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات