اسرائیلی ریاست دور مار فضائی جنگ کے لیے ری فیولنگ سسٹم میں اضافہ کرے گی

جمعرات 21 اگست 2025 17:06

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)اسرائیل نے اپنی جارحانہ فضائی جنگی صلاحیت کو دور مار بنانے کے لیے 500 ملین ڈالر کی لاگت سے امریکی بوئنگ ساختہ ری فیولنگ سسٹم خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسرائیلی دفاعی کمیٹی نے امریکی ساختہ بوئنگ کمپنی کے دو عدد کے سی46 فوجی ٹنیکر طیارے خریدنے کی منظوری دی ہے۔اس سہولت کے بعد جنگی طیاروں کو دور کے ملکوں پر بمباری کے لیے فضا میں دوران آپریشن ہی دوبارہ ایندھن دیا جاسکے گا پچھلے دنوں پاکستان کے پڑوس میں ایران پر اسرائیلی ریاست کی بارہ روز جنگ کے دوران اس ضرورت کا احساس اجاگر ہوا تھا۔کہ اسرائیل کے پاس پہلے سے موجود چار عدد 'کے سی 46' ناکافی ہیں۔