
پاکستان نے سالانہ 30 لاکھ زیتون کے پودے تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے، ڈاکٹر محمد رمضان انصر
جمعرات 21 اگست 2025 17:27
(جاری ہے)
ڈاکٹر رمضان انصر نے بتایا کہ سیفورٹ نے مختلف ممالک سے 86 اقسام کی سکریننگ کی اور ان میں سے 22 کو تجارتی بنیادوں پر منتخب کیا ہے۔ پاکستان میں اب یونان کی کورونیکی (Koroneiki)، اٹلی کی کورٹینا (Coratina) اور فرانٹویو (Frantoio)، جبکہ سپین کی اربیکوینا (Arbequina) اور مانزانیلا (Manzanilla) جیسی عالمی معیار کی اقسام کامیابی سے کاشت کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کسانوں کی معاونت کے لئے سیفورٹ زیتون کی کاشت کاری کے مختلف کلسٹرز میں زرعی گریجویٹس تعینات کرے گا جو کسانوں کو رہنمائی اور تربیت فراہم کریں گے۔ اسی کے ساتھ عوامی و نجی شعبے کے 100 ماسٹر ٹرینرز کو بھی پوٹھوہار ریجن میں تیار کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹر رمضان انصر نے کہا کہ سیفورٹ نے زیتون سے بننے والی مصنوعات جیسے اچار، جام، چٹنی اور بیکری آئٹمز کے لئے معیاری تراکیب تیار کر لی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف پنجاب میں 20 کمرشل برانڈز اور ملک بھر میں تقریباً 48 کمپنیاں ان فارمولیشنز کو استعمال کر رہی ہیں۔ان کے مطابق 2017 سے اب تک ملک بھر میں تقریباً 40 کولڈ پریس یونٹس زیتون کے تیل نکالنے کے لئے نصب کئے گئے ہیں لیکن بڑھتی ہوئی کاشت کو دیکھتے ہوئے آئندہ برسوں میں ایسے سینکڑوں یونٹس درکار ہوں گے۔ڈاکٹر رمضان نے پوٹھوہار ریجن کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں 7 لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر اور پتھریلی زمین زیتون کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی زمین پر دیگر کوئی تجارتی سرگرمی ممکن نہیں لیکن زیتون بہترین طور پر پھلتا پھولتا ہے۔انہوں نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ اس شعبے میں ترقی کا آغاز 09-2008 میں پنجاب کے مختلف اضلاع اور ماحولیاتی زونز میں ٹرائلز سے ہوا اور 2015 میں کسانوں کو آزمودہ اقسام اور تکنیکی معاونت فراہم کی گئی۔ سیفورٹ پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جو زیتون کے لئے مکمل ویلیو چین آر اینڈ ڈی سپورٹ مہیا کرتا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں ایک نئی سکیم کے تحت 3,625 ایکڑ رقبے پر زیتون کی کاشت کا منصوبہ شروع کیا ہے، اس مقصد کے لئے اہل کسانوں سے 15 نومبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ یہ تین سالہ منصوبہ سبسڈی کی بنیاد پر نافذ کیا جائے گا۔ڈاکٹر رمضان انصر کے مطابق اس منصوبے کی پہلی نوعیت یہ ہے کہ محکمہ زراعت کے تمام ونگز کسانوں کی سہولت کے لئے ایک مربوط طریقہ کار اپنائیں گے۔ پہلے سال 1,000 ایکڑ پر پودے لگائے جائیں گے اور کسانوں کو فی ایکڑ 57,960 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اس منصوبے (28-2025) کے دوران مجموعی طور پر 5 لاکھ 83 ہزار 625 زیتون کے پودے لگائے جائیں گے جبکہ فی ایکڑ 161 پودے لگائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں صرف وہ کسان درخواست دے سکتے ہیں جن کے پاس کم از کم پانچ ایکڑ اراضی ہو، تاہم ترجیح ان علاقوں کو دی جائے گی جہاں زیتون کی کاشت پہلے سے موجود ہے۔ لیکن پانچ ایکڑ یا اس سے زیادہ رقبے پر باغات لگانے کے لئے ڈرپ اریگیشن کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ڈاکٹر رمضان انصر نے مزید کہا کہ اس سکیم میں شامل کسانوں پر لازم ہوگا کہ وہ زمین کو کم از کم 10 سال تک برقرار رکھیں اور اگر کوئی پودا خشک ہو جائے تو اس کی تبدیلی اپنے وسائل سے کریں۔\932مزید قومی خبریں
-
سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،خواجہ سلمان رفیق
-
ْوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم
-
ْاسلام آباد ہائیکورٹ،نئے عدالتی سال کا آغاز پرچیف جسٹس نے (کل) فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
-
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مسائل کو خود حل کرنا ہے، میرے پاس اختیار نہیں، علی گنڈا پور
-
سیکورٹی وجوہات، جعفر ایکسپریس کو ایک بار پھر جیکب آباد اسٹیشن پر روک دیا گیا، مسافرپریشان
-
ڈاکٹر عشرت العباد خان کا سیلاب سے 43افراد کے جاں بحق ہونے اور لاکھوں افراد کے بے گھر اور متاثر ہونے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار
-
سرگودھا میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے قیام سے شہریوں کو جدید طبی سہولیات میسر آئیں گی ، ندیم افضل چن
-
مصطفی عامر قتل کیس،فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزم ارمغان و دیگر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
-
مصطفی عامر قتل کیس، ملزم ارمغان و دیگر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر
-
بالاج ٹیپو قتل کیس، جے آئی ٹی نے گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا
-
سیلاب سے بچاؤ کیلئے آبی گزر گاہوں کے اطراف 200 میٹر تک تعمیرات پر پابندی کی تجویز
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.