روٹری کلب کا روٹری انٹرنیشنل کے صدر ، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئر اور انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ

جمعرات 21 اگست 2025 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) روٹری کلب پاکستان کارپوریٹ نے روٹری انٹرنیشنل کے صدر فرانسیسکو آزارو، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی چیئر ہولگر کناک اور انٹرنیشنل پولیو پلس کمیٹی کے چیئرمین مائیک میک گورن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں صدر آزارو اور وفد نے حکومت پاکستان کی پولیو کے خاتمے کے لئے کاوشوں کو سراہا جبکہ سابق ٹرسٹی عزیز میمن نے مقامی چیلنجز اور فیلڈ ورکرز کی قربانیوں کو اجاگر کیا۔

صدر کلب جسٹس (ر) فاروق عرفان خان نے خدمتِ خلق کے عزم کو دہرایا اور بانی عمران غزنوی نے کارپوریٹ سیکٹر پر زور دیا کہ وہ پائیدار سماجی خدمت میں شراکت کریں۔اس موقع پر مہمانِ خصوصی سینیٹر سید سرمد علی نے پاکستان کو ایک متنوع اور ابھرتا ہوا سیاحتی مرکز قرار دیا۔ تقریب میں اٹلی کی سفیر، آئی سی ایم اے اور اے سی سی اے کے رہنماؤں سمیت کارپوریٹ قائدین اور صحافیوں نے شرکت کی۔