Live Updates

روشنیوں کا شہر کراچی اندھیروں اور کھنڈرات کا شہر بن چکا ہے،پاکستان عوامی تحریک

جمعرات 21 اگست 2025 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پاکستان عوامی تحریک کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد الیاس مغل ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مطیع الرحمٰن آسی ، ساجدہ جبین، آرگنائزر عدنان رؤف انقلابی نے کراچی میں حالیہ بارشوں سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر کراچی اپنے ورثاء کو تلاش کرتے کرتے آج اور خود بارش کے پانی اور اندھیرے میں ڈوب گیاہے۔

(جاری ہے)

بجلی ،پانی ، گیس اور سڑکوں کی سہولیات سے محروم اور جان ، مال ،عزت میں عدم تحفظ کا شکار اہلیان کراچی جانوروں سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہا روشنیوں کا شہر کراچی اندھیروں کا شہر بن چکا ہے۔ کراچی کی تباہی کی ذمہ دار کوئی ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ اقتدار کی تمام جماعتوں کا حصہ شامل ہے۔ ان قائدین نے کہا وقت آ گیا ہے اہلیان کراچی دعووں ،وعدوں اور سبز باغ دکھانے والوں کو مسترد کر تے ہوئے ان کا بائیکاٹ اور احتساب کریں ۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات